تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ہوا میں آلودگی دل کے دورے کے امکانات بڑھا دیتی ہے، طبی تحقیق

جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز…ہوا میں آلودگی دل کے دورے کی شرح اور امکانات بڑھا دیتی ہے ۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کی بیماریوں کی شرح میں بھی اس سے اضافہ ہو جاتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق ہوا میں موجود مخصوص اجزاء سانس اور خون کی گردش میں گڑبڑ پیدا کر کے دل کے دورے کی راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ بڑی سڑکوں اور آلودہ ہوا والے ماحول میں رہنے والے ذیابیطس ، بلڈ پریشر اور بڑی عمر کے لوگوں کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.