تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

پاک بھارت مذاکرات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق

جنگ نیوز -


تھمپو…وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھارتی ہم منصب پی چدم برم سے ملاقات کی ہے، رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان کا عدالتی کمیشن جلد بھارت کا دورہ کرے گا۔ تھمپو میں سارک وزراء داخلہ اجلاس کے بعد ہونے والی ملاقات میں ممبئی بم حملوں کی تحقیقات اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی وزیر داخلہ نے رحمان ملک کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے عدالتی کمیشن کو ہرطرح کا تعاون فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا ہی بھارتی کمیشن بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، دونوں وزرائے داخلہ نے اہم ایشوز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.