1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
پاکستان لوٹنے والے مگرمچھوں سے جان چھڑانا ضروری ہے،عمران خان
جنگ نیوز -
لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان لوٹنے والے مگرمچھوں کے اثاثے بیرون ملک ہیں ان سے جان چھڑانا ضروری ہے۔ وہ فیصل آباد روانگی سے قبل لاہور میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ہٹاوٴ پاکستان بچاوٴ تحریک چلانے کا مقصد پسی ہوئی عوام کو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلانا ہے۔ تحریک کامقصد سیاستدانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لانا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کا ڈرامہ کر کے گیس بند کر دی گئی جس سے لاکھوں مزدور بیروز گار ہو گئے۔