1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی:پی پی کے رکن قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ کے گھر پر فائرنگ
جنگ نیوز -
کراچی …خورشید عباسی …ملیر کے علاقے داؤد گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ کے گھر اور دفتر پر فائرنگ کردی جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔اطلاعات کے مطابق شیرمحمد بلوچ فائرنگ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے، خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔تاہم گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔اس واقعے کے بعد علاقے میں پولیس اور رینجرزکو طلب کرلیا گیا۔