1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے ،بابر غوری
جنگ نیوز -
کراچی…سینیٹ میں ایم کیو ایم کے پارلیما نی لیڈر بابر خا ن غو ری نے کراچی سمیت ملک بھرمیں بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہریوں کے ساتھ ظلم وانصافی قراردیاہے۔اپنے ایک بیان میں کہاکہ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے جہاں ہونے والی 14 سے 16اور18گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے صنعتی وتجارتی سرگرمیوں پرنہ صرف قدغن لگادی ہے بلکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن بن کررہ گئی ہے اورانہیں شدیدمشکلات و پریشانیوں کاسامناہے،پمپنگ اسٹیشنوں سے پانی سپلائی بندہے،ہسپتالوں میں اہم آپریشن ملتوی کیے جارہے ہیں،سگنل بندہونے سے ٹریفک جام ہے، کالجوں اوریونیورسٹیوں میں امتحانات میں بیٹھنے والے طلبہ وطالبات کوشدیدگرمی میں امتحانات دینے پڑرہے ہیں غرض یہ کہ انسانی زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف کراچی بلکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی کابحران بڑھتاجارہاہے اورلوڈشیڈنگ کے عذاب سے تنگ آکر شہری سراپاء احتجاج بن رہے ہیں لیکن حکومت اوربجلی کی فراہمی کے اداروں کی انتظامیہ کی کانوں پرجوں تک نہیں رینگ رہی ہے جولمحہ فکریہ اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دوراقتدارمیں بجلی کی پیداواربڑھنے اورشہریوں کوبجلی کی فراہمی کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیاجبکہ اس کے برعکس ہرماہ بجلی کے نرخوں میں کئی گناہ اضافے کی منظوردے کرغریب عوام پرمہنگائی کا بوجھ بڑھایاجارہاہے۔ جبکہ دوسری طرف لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ دیکھنے میںآ رہاہے جواس بات کاواضح ثبوت ہے کہ شہریوں کوبجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب کے ساتھ ساتھ اضافی بلوں میں الجھایاجارہاہے ۔ سینیٹربابر خا ن غو ری نے صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے مطالبہ کیاکہ کراچی سمیت ملک بھرکے عوام کوبجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے اوربجلی کی پیداواربڑھانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔دریں اثنائمتحدہ قو می مو ومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی سیکٹر یو نٹ 85کے شہید کا رکن شاکر کی والد ہ محترمہ رابعہ بیگم، نا رتھہ نا ظم آبا د سیکٹریونٹ174کے شہید کا رکن فخر الد ین کی والد ہ محتر مہ سحر النساء ، لیا قت آبا د سیکٹر یو نٹ158کے کا ر کن محمد و سیم کے والد محمد شفیق اور متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی سائٹ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 8کے کارکن شاہین سید کی والدہ محترمہ سیدہ بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)