1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ڈاکٹر غلام نبی فائی کی گرفتاری کے بعد اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... کشمیر امریکن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اپنی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ جیل حکام کی اجازت سے اپنی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر ان کے قریبی دوست اور ساتھی ذوالفقار خان بھی موجود تھے۔ ذرائع کیمطابق ملاقات کے دوران ضمانت، وکلا کی تقرری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، ادھر ڈاکٹر غلام نبی فائی کے ایک وکیل ظہور احمد وانی کا کہنا ہے کہ فائی پر بنیادی الزام یہ ہے کہ انھوں نے خود کوبطور غیر ملکی لابسٹ کے رجسٹر نہیں کرایا اور کشمیر کیلئے لابنگ کی۔ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال ہے۔ ڈاکٹر فائی کیس کی آیندہ سماعت 26 جولائی کو ہوگی۔