تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکی سفیر کیمرون منٹر کا درگاہ حضرت شاہ شمس کا دورہ

جنگ نیوز -


ملتان…امریکی سفیر کیمرون منٹر ، اپنے دو روزہ دورہ پر ملتان میں ہیں ، آج انہوں نے ملتان میں درگاہ حضرت شاہ شمس کا دورہ کیا امریکی سفیر کیمرون منٹر اپنی اہلیہ ، اور لاہور میں امریکی قونصل جنرل کمیلا کونرائے کے ہمراہ جب درگاہ حضرت شاہ شمس پہنچے تودرگاہ کے زاہد شمسی ، محکمہ اوقاف اور محکمہ آثار قدیمہ کے افسران نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد امریکی سفیر کو محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے ایک بریفنگ دی گئی جس میں انہیں درگاہ حضرت شاہ شمس کی تاریخی اور قدیم عمارت کی اصل حالت میں بحالی اور مرمت کے کاموں کے بارے میں بتایا گیا۔ جس کے لئے امریکی سفارت خانے نے پچاس ہزار ڈالرز کی امداد دی ہے۔ یہ منصوبہ آئندہ برس مارچ میں مکمل ہو گا۔ بریفنگ کے بعد امریکی سفیر نے درگاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور درگاہ کے مختلف حصوں میں گئے۔ وہ آدھا گھنٹہ درگاہ پر رہنے کے بعد سخت اسکیورٹی میں واپس اپنی قیام گاہ پر روانہ ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.