1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ڈرائیور کی غلطی ،گاڑی براہِ راست سڑک سے پارکنگ میں پہنچ گئی
جنگ نیوز -
لندن… پارکنگ میں گاڑی کو کھڑا کر نے اور جگہ کی تلا ش کیلئے ڈرائیور کو ایک شدید کوفت کا سامنا کر نا پڑتا ہے لیکن اس ویڈیو میں موجود ڈرائیور کی غلطی نے گاڑی کو بغیر کسی جدوجہد کے براہِ راست پارکنگ میں پہنچا دیا۔ گاڑی اس شخص کے قابو سے نکلتے ہو ئے پہلے پارکنگ کی دیوار سے ٹکرائی اور پھر ہوامیں اچھلتی ہو ئی پارکنگ میں جاکر دو گاڑیو ں کو نقصان پہنچائے بغیر ان کے درمیا ن خالی جگہ میں جاگری ۔پارکنگ کی دیوار سے ٹکرا نے اور پھر اُچھلنے کے باعث اس گا ڑی کو تو شدیدنقصان پہنچا مگر ڈرائیور اس تما م حادثے کی پروا کیے بغیر مطمئن نظر آیا اور خوش قسمتی سے اسے ایک ضرب بھی نہیں آئی ۔مذکورہ ویڈیومیں سے ایک منتخب تصاویریہاں بھی دی گئی ہے۔