1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جنوبی کوریا: مقناطیسی کشش سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرام گاڑی متعارف
جنگ نیوز -
سیئول…جنوبی کوریا کے دارالحکومت سےؤل کے گرینڈ پارک میں دنیا کی پہلی مقنا طیسی کشش سے چلنے والی ٹرام گاڑی متعارف کروادی گئی ہے۔ OLEV(Online Electric Vehicle)نامی یہ ماحول دوست ٹرام گاڑی پارک میں زیر زمین بچھائے گئے تاروں کے جال سے پیدا ہونے والی مقناطیسی کشش کی مدد سے چلتی ہے ۔ اس ٹرام گاڑی میں کسی قسم کے ایندھن یا الیکٹرک چارجنگ نظام کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ٹرام مقناطیسی کشش سے بننے والے چارج کو اپنے بیٹری اور انجن میں تقسیم کردیتی ہے جس کی مدد سے یہ با آسانی اپنا سفر جاری رکھتی ہے۔