تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

”کیپٹن امریکہ دی فرسٹ ایوینجر“ نے ہیری پوٹر کو پیچھے چھوڑ دیا

جنگ نیوز -


لاس اینجلس …جنگ نیوز…ہالی وڈ کی فلم ”کیپٹن امریکہ دی فرسٹ ایوینجر“ نے ریلیز ہوتے ہی ہیری پوٹر کی آخری فلم کو پیچھے چھوڑدیا۔22 جولائی کو امریکہ میں ریلیز ہونے والی نئی فلم کیپٹن امریکہ دی فرسٹ ایوینجر نے باکس آف میں دھوم مچا دی اور ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم ہیری پوٹر ڈیتھلی ہالوز پارٹ ٹو کو پیچھے دھکیل دیا۔ ریلیز کے تین دنوں میں کیپٹن امریکہ نے 6 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا جبکہ ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم صرف 4 کروڑ 82 لاکھ کا بزنس کرسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.