1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
سہیل شیزاد نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں
جنگ نیوز -
کراچی…سہیل شیزاد نے عبدالستار کو شکست دیکر نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا۔کراچی کلب میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل کاابتدائی فریم عبدالستار نے جیتالیکن اس کے بعد سہیل شہزاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،انہوں نے تین کے مقابلے میں چھ فریم سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل جیت لیا۔ اس فتح کی بدولت سہیل شہزاد رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر پہنچ جائیں گے، چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل کل عمران شہزاد اور محمد آصف کے درمیان کھیلا جائے گاجسے جیوسوپربراہ راست نشر کریگا۔