1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کے ای ایس سی اور یونین میں معاملات طے پائے گئے
جنگ نیوز -
کراچی…ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ کے ای ایس سی انتظامیہ اور یونین کے درمیان معاملات طے پاگئے ۔ ڈپٹی کمشنر جمال قاضی کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اور کمشنر کراچی کے ساتھ الگ الگ مذاکرات میں دو نوں فریق 3 پوائنٹ پر متفق ہوئے ہیں۔ یونین تمام آپریشن نارمل کرنے میں مدد کرے گی جبکہ کسی ملازم کی مرضی کے بغیر سبکدوشی نہیں کیا جائے گا ۔دونوں فریق سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، جبکہ چیئر مین سی بی اے یونین کے ای ایس سی اخلاق احمد کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی انتظامیہ کے ساتھ معاملات حل ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے ، حکومت کی ثالثی میں کے ای ایس سی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے ، جب تک مطالبات کی منظوری سے متعلق کوئی تحریری معاہدہ نہں ہوتا ، احتجاج موخر نہیں کریں گے۔