تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی: ایف سی کو دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں کارروائی کی اجازت

جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…حکومت سندھ نے کراچی کے دہشت گردی سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایف سی کو کارروائی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں پر ایف سی تعینات کی جائے گی جبکہ علاقوں کے اندر پولیس اور رینجرز کارروائی کریں گی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور اے این پی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیرداخلہ منظور وسان ، نجمی عالم ،راشد ربانی اور وقار مہدی نے پیپلز پارٹی ، ڈاکٹر صغیر، رؤف صدیقی اور شیخ افضل جبکہ بشیر جان اور رانا گل آفریدی نے متحدہ قومی موومنٹ کی نمائندگی کی۔ واضح رہے دہشتگردی سے متاثرہ کئی علاقوں میں ایف سی کو تعینات کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.