1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کار چور انڈرورلڈ ڈان محمد حسن کے کوائف اور ریکارڈ جیو نیوز کو موصول
جنگ نیوز -
راولپنڈی …کار چور انڈر ورلڈ ڈان محمد حسن عرف میجر کا کریمنل ریکارڈ، خاندان کے کوائف تصاویر اور دیگرریکارڈ جیو نیوز کو موصول ہو گیا ہے،ملزم محمد حسن کا تعلق راولپنڈی سے ہے وہ 5 اگست 2009 کو لاہورمیں پولیس کی حراست سے فرار بھی ہوا تھا۔ 32سالہ محمد حسن راولپنڈی کی لالہ زار اسکیم کا رہائشی ہے ، پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم اہم تجارتی مراکز کی پارکنگ سے کاریں چوری کرتا رہا ہے، میٹرک پاس حسن کو 22جولائی 2009ء کو لاہور میں گرفتار کر کے 7 گاڑیاں برآمد کی گئی تھیں۔تاہم وہ 5 اگست 2009 کو سروسز اسپتال میں سکیورٹی پر مامور اہل کاروں کو نشہ آور مشروب پلاکر فرار ہوگیا تھا، ملزم حسن کیخلاف صرف لاہور میں کار چوری کے20 مقدمات درج ہیں،ملزم حسن نے گلبرگ، شالیمار، ریس کورس،سول لائین،سٹی رائے ونڈ، مسلم ٹاوٴن میں کار چوری کی وارداتیں کیں۔ملزم کے خلاف مزنگ،قلعہ گجر سنگھ،پرانی انار کلی،ڈیفنس،اچھرہ،جوہر ٹاوٴن،ستو کتلہ،فیصل ٹاوٴن،اقبال ٹاوٴن اور ہنجروال میں کار چوری کے مقدمات درج ہیں۔