تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

عدلیہ کی آزادی کاکسی وکیل یا شہری کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا،سپریم کورٹ بار

جنگ نیوز -


لاہور…سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کاکسی وکیل یا شہری کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا، عدالتی فیصلوں پرعمل نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں لاقانونیت اورقتل وغارت کا بازار گرم ہے۔ سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری قمر زمان قریشی ،نائب صدر زبیر خالد اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے یہ بات لاہور رجسٹری میں پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے سپریم کورٹ بار کے بلوچستان سے نائب صدر جہاں زیب جدون کے قتل کی مذمت کی اور حکومت کو الٹی میٹم دیا کہ 72 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو 28جولائی کو راست اقدام کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی شہری محفوظ نہیں اور اب وکلا کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.