تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

یو ایس اوپن اور اگلے ٹورنامنٹس جیتنے کی کوشش کروں گا،اعصام الحق

جنگ نیوز -
لاہور. . . . .. . ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ وہ قوم کی دعاوٴں سے یو ایس اوپن اور اگلے ٹورنامنٹس جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔امریکا روانگی سے پہلے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک آرہا ہے منگنی کے بعد ان کا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے اب تو اور دعائیں بھی شامل ہوگئی ہیں اس وقت عالمی سطح پر نیا کھلاڑی ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ نڈال اور راجر فیڈ اہم کھلاڑی ہیں لیکن نوواک ڈجکووچ اس سال صرف دو میچ ہارے ہیں۔ان کا اپنے بارے میں کہنا تھا کہ پچھلے دنوں چند پوائنٹس سے ڈبلز ہارنا بدقسمتی ہے تاہم وہ مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔ان کا موجودہ دورہ چھ ہفتے کا ہوگا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.