1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ڈرائیور کی غلطی،کاردکان کا شیشہ توڑتے ہو ئے اندر ہی پارک ہو گئی
جنگ نیوز -
لندن…خاتون ڈرائیور زگاڑی چلاتے ہو ئے اپنی معمولی غلطیوں کی وجہ سے اکثر تنقید کانشانہ بنتی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں ایک مرد ڈرائیور نے تیز رفتارکار کو دکان کا شیشہ توڑکر اندر ہی پارک کر دیا۔ اس ڈرائیور کی بے دہانی کے باعث گاڑی اس سے بے قابو ہو کر پارکنک کیلئے مختص جگہ پر کھڑی ہو نے کے بجائے براہِ راست دکان کا شیشہ توڑتی ہوئی اندر داخل ہوگئی۔خوش قسمتی سے اس حادثے کے وقت دکان میں کو ئی گاہک مو جود نہیں تھا جس کے باعث کوئی جا نی نقصان تو نہیں ہوا لیکن اس حادثے کے بعد دکان کا حلیہ ہی بدل گیا۔