تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کم عمری کی مثبت طرز زندگی صحت مند جوانی کا راز ہے

جنگ نیوز -


لندن…فارن ڈیسک…جوانی کی صحت مند زندگی کا راز بچپن کی سادگی، خوش وخرم اور مثبت سوچ میں پوشیدہ ہے۔ کم عمری کی مثبت طرز زندگی صحت مند جوانی کا راز ہے۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ بچپن کے دور کو خوشی میں گزراتے ہیں ان کی بالغ عمری انتہائی متوازن اور صحت مند ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کی سگریٹ یا شراب نوشی جیسی منفی سرگرمیوں میں جانے کی شرح دیگر سے انتہائی کم ہوتی ہے۔تحقیق میں1994ء میں10147کم عمر بچوں کو شامل کیا گیا اور2001ء تک ان کو زیر مطالعہ رکھا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.