تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

شمالی کوریا کے اعلیٰ سفارتی نمائندے مذاکرات کیلئے امریکا روانہ

جنگ نیوز -
پیانگ یانگ…جنگ نیوز… شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ سفارتی نمائندے کیم کائی گوان مذاکرات کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔ سیول کے سرکاری خبررساں ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کیم کائی گوان بیجنگ کے دورے کے بعد نیویارک روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ شمالی کوریا کیلئے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیفن بورستھ اور دیگر حکام سے ملاقات کرکے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے آغاز کیلئے تبادلہ خیال کرینگے۔ وراضح رہے قبل ازیں جنوبی کوریا کے وی سنگ الیک اور راتی بونگ ہو شمالی کوریا کے چھ ملکی مذاکرات کے آغاز کیلے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.