1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
لیٹویا کے چڑیا گھر میں نا درونایاب کچھوؤں کا سالانہ ہیلتھ چیک اپ
جنگ نیوز -
ریگا...این جی ٹی …لیٹویا کے شہرریگا کے ایک چڑیا گھر میں نا درونایاب کچھوؤں کے سالانہ ہیلتھ چیک اپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس چیک اپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس مو قع پر کچھوؤں کے جسما نی وزن کی جانچ کیلئے دو طاقتور اتھلیٹس کو چڑیا گھر میں مدعو کیا جاتا ہے جو بھاری بھرکم وزنی کچھوؤں کو اٹھا کر وزن کر نے والی مشین پر رکھتے اور انہیں واپس اٹھا نے کا کا م سَر انجام دیتے ہیں۔ہر سال ہو نے والایہ کچھوؤں کا ہیلتھ چیک اب ایک عوامی شو بھی بن گیا ہے جس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر سیکڑوں افراد چڑیا گھر میں اس منظر کو دیکھنے کیلئے جمع ہو جاتے ہیں۔