تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ڈیلس میں عاطف اسلم اورسونیدی چوہان کا میوزیکل کنسرٹ

جنگ نیوز -
ڈیلس میں عاطف اسلم اورسونیدی چوہان کا میوزیکل کنسرٹ

ڈیلاس…راجہ زاہداختر خانزادہ… معروف گلوکار عاطف اسلم اورسونیدی چوہان کا میوزیکل کنسرٹ ڈیلس میں شیک انٹرٹینمنٹ کے تحت اہتمام کیا گیا ۔جو انتہائی کامیاب رہا اور تقریباً ساڑھے سات ہزار مداحوں نے ا س کنسرٹ میں شرکت کرکے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ میوزیکل کنسرٹ میں عاطف اسلم اور سونیدی چوہان نے زبردست پرفارمنس پیش کی جس سے حاضرین سحرزدہ ہوکے تھکنے لگے کئی بار مداحوں کی جانب سے اسٹیج پر بڑھنے کی کوشش بھی کی گئی مگر سیکورٹی حکام نے بھرپور اقدامات کئے اس موقع پر شیک انٹرٹنمنٹ کے روح رواں امیر علی مکھانی نے کہاکہ وہ ڈیلس کے عوام کو اس طرح کے تفریحی پروگرام میسرکرتے رہیں گے جبکہ عوام الناس کی بھرپور دلچسپی سے ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اس موقع پر ریڈیو فن ایشیا ء کے جان حامد، شارق حامد، شبنم موڈگا سمیت دیگر انتظامیہ کے اراکین نے بھی عوام الناس سے اظہار تشکر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.