1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کروایشین ٹینس میں یوان کارلوس فریرو اور ٹومی روبریڈو کی کامیابیاں
جنگ نیوز -
زاغرب…کروشیا میں کھیلے جانے والے کروایشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں اسپین کے یوان کارلوس فریرو اور ٹومی روبریڈو نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔ اوماگ ، کروایشیا میں جاری ٹورنامنٹ میں میکسیموگونزالز نے دفائی چیمپین Juan Carlos Ferrero کے خلاف پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا،دوسرے سیٹ میں فریرو نے فائٹ بیک کیااورسیٹ چھ تین سے جیت کرمقابلہ برابر کردیا۔فیصلہ کن سیٹ ایک ایک سے برابرتھالیکن گونزالزانجری کی وجہ سے دستبردارہوگئے۔ ایک اور میچ میں اسپین کے ٹومی روبریڈو نے ہم وطن روبن ریمیریز کو چھ تین اور چھ دو سے ہرادیا۔