1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے تین رکنی کمیٹی نے20 کھلاڑیوں کو حتمی شکل دیدی
جنگ نیوز -
لاہور…دورہ زمبابوے کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا،جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے تین رکنی کمیٹی نے بیس کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں سلیکشن کمیٹی کا طویل اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے ٹیم کا ابتدائی خاکہ تیارکر لیا تھا لیکن بورڈنے سلیکشن کمیٹی سے تینوں فارمیٹ کے لیے ایک ہی ٹیم منتخب کرنے کو کہا ہے کیونکہ زمبابوے کے خلاف سیریزایک ٹیسٹ تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز پر مشتمل ہے،بورڈکی خواہش ہے کہ مختصرسیریز کیلئے ٹیم ایک ہی ہونی چاہیئے۔دوسری جانب سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے تین رکنی کمیٹی نے بیس کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے کرمنظوری کیلئے چیئر مین اعجاز بٹ کو بھجوا دیا ہے، اگرچیئرمین کو کوئی اعتراض ہوا تو اس کمیٹی کا بھی دوبارہ اجلاس ممکن ہے۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک ، کامران اکمل اورعبدالرزاق اس فہرست میں شامل نہیں جبکہ سعید اجمل اور عمر اکمل کو اے کٹگری میں پروموٹ کیا جاسکتا ہے ۔