1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
آٹزم کی جلد تشخیص کیلئے نیا طریقہ وضع کرلیاگیا،طبی ماہرین
جنگ نیوز -
کیلی فورنیا…بچوں میں ذہنی سطح پر معذوری کی بیماری ”آٹزم “ کی جلد تشخیص کیلئے طب کی دنیامیں پہلی مرتبہ ایک نیا طریقہ وضع کیاگیا ہے جس میں جامع سطح کے نتائج بائیالوجیکل طریقے سے سامنے لائے جائیں گے۔ نئے طریقے میں بہت چھوٹیبچوں کو سوتے ہوئے اسکینگ کے عمل سے گزارا جائے گا اور ان کے دفاع کی سرگرمیاں دیکھی جائیں گی ۔وائزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس‘ کارینج میلن یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیگو کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آٹزم کا شکار دفاع کا ایک مخصوص حصہ سکڑجاتا ہے جس کو اسکینگ کیذریعے پہلے سے دیکھا جاسکے گا، یہ حصہ زبان اورابلاغ کی صلاحیت کوکنٹرول کرتا ہے ۔ دنیا بھر کی طبی ماہرین نے اس طریقے کو ایک بڑی کامیابی قراردیا ہے کیونکہ اس سے جلد تشخیص کے بعد بچے کا بہترعلاج ممکن ہے ۔