تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

مشرف کا دورہ امریکا مکمل ہوتے ہی انکی جماعت میں ٹوٹ پھوٹ

جنگ نیوز -


کراچی…سابق صدر پرویز مشرف کے دورہ امریکا مکمل ہوتے ہی ان کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ امریکا شاخ میں ٹوٹ پھوٹ اور شگاف پڑ گئے ہیں جبکہ بعض سیاسی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا میں بھی پارٹی میں اختلافات اور بغاوت پائی جاتی ہے۔قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرف دور میں پی سی بی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے نہ صرف شمالی امریکا میں پارٹی کے چیف کوآرڈی نیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے بلکہ آل پاکستان مسلم لیگ کی بنیادی رکنیت سے بھی مستعفی ہو کر سیاست سے مکمل سبکدوشی اختیار کرلی ہے۔ پارٹی کے بعض حامیوں اور عہدیداروں نے پارٹی کی امریکا و کینیڈا شاخ میں اختلافات، رسہ کشی اور پارٹی چھوڑنے کی دھمکیوں کی تصدیق کی ہے۔ نیویارک کے ارشد خان نے بھی پرویز مشرف ، ان کی پارٹی اور سرگرمیوں سے لاتعلق کا اعلان کیا ہے جبکہ پرویز مشرف کی جانب سے ٹورنٹو چیپٹر کے سربراہ عمران کو پورے کینیڈا کا کوآرڈی نیٹر بنانے پر کینیڈا کے دیگر شہروں کے پارٹی عہدیداروں میں ناراضی پائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.