1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
حنا ربانی کھر آج اجمیر شریف میں مزار پر حاضری دیں گی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت کے دورے پر موجود پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر آج اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دیں گی ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر کارجہ حنا ربانی کھر آج دوپہر گیارہ بجے جے پور پہنچیں گی جہاں سے بذریعہ سڑک وہ اجمیر شریف جائیں گی جہاں وہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے مزار پر حاضری دیں گی ۔ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری کے بعد واپس جے پور آئیں گی۔ جے پور سے حنا ربانی کھر واپس پاکستان روانہ ہوجائیں گی ۔