تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ٹریفالگر اسکوائر پر لندن اولمپکس 2012کے تمغوں کی تقریب رونمائی

جنگ نیوز -


لندن …سی ایم ڈی…لندن کے ٹریفالگر اسکوائر پر گذشتہ دنوں اولمپکس 2012کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع کرنے کے لیے باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فاتحین کو دیئے جانے والے میڈلز کے ڈیزائن کی رونمائی بھی کی گئی۔ اس تقریب میں برطانوی شہزادی این کے ساتھ لندن اولمپکس2012کے چیف ایگزیکٹواور اور انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر نے بھی شرکت کی جبکہ میڈلز کے ڈیزائن کی رونمائی شہزادی این کے ہاتھوں کروائی گئی ۔برطانوی آرٹسٹ و ڈیزائنر ڈیوڈ واٹکنز کے ہاتھوں ڈیزائن ہونے والے ان میڈلز پر برطانیہ کے مشہور دریائے تھیمز سمیت لندن اولمپکس 2012کا لوگو اور Greek Goddess of Victory کا خاکہ تراشا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.