تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

سعودی عرب شدید گرمی اور موسلا دھار بارشوں کی لپیٹ میں

جنگ نیوز -


جدہ…سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کہیں شدید بارش سے سیلابی ریلے نے آگھیرا ہے تو کہیں غضب کی گرمی نے عوام کو پریشان کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ المکرمہ، مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے ۔مکمہ المکرمہ میں درجہ حرارت 46، مدینہ منورہ میں 47، ریاض 45، دمام 48، جدہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں سیلابی ریلی میں بہہ گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.