تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

جاپانی خواتین اورہانگ کانگ کے مرد سب سے زیادہ طویل العمر

جنگ نیوز -


پیرس…فارن ڈیسک…جاپانی خواتین دنیا میں سب سے زیادہ طویل العمری کی حامل ہیں جب کہ مردوں میں اوسط طویل العمری میں سرفہرست ہانگ کانگ ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے جاپان کی حکومت کے حوالے سے کہا ہے کہ جاپان کی خواتین اوسطاً عمر 86.39سال ہے یہ عمرگزشتہ برس کی نسبت کم ہونے کے باوجود دنیا بھر میں سر فہرست ہے۔جاپان میں خواتین کی عمر میں پانچ سال کے دوران0.05 سال کمی ہوئی۔جاپان میں 2009میں خواتین کی 86.44سال اوسط عمر تھی۔جاپانی حکام کے مطابق گزشتہ برس گرمی کی لہر سے خواتین کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو ا۔گزشتہ برس گرمی کی وجہ سے 65سال سے زیادہ عمر کی خواتین کی ہلاکت 1718 تھی جو سب سے زیادہ تھی۔ جاپان کے بعد ہانگ کانگ میں خواتین کی اوسط عمر 85.9 سال اور پرفرانس 84.8 سال کے تیسرے نمبر پر ہے ۔جب کہ جاپانی مردوں کی اوسط عمر 2010 میں79.64 سال رہی۔مردوں میں اوسطاً عمر کے لحاظ سے جاپان چوتھے درجے پر ہے ، مردوں میں اوسط عمر کے لحاظ سے پہلے پر ہانگ کانگ80.0سال، دوسرے پر سویٹزرلینڈ 79.8سال اور تیسرے پر اسرائیل79.7سال ہے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.