1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
’ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی‘کے سیکوئل میں اکشے کی ہیروئن کرینہ ہونگی
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کی ہٹ فلم Once Upon a Time in Mumbaai کے سیکوئل میں اداکار اکشے کمار کی ہیروئن کر ینہ کپور بنیں گی۔کرینہ نے اس فلم کا حصہ بننے کیلئے ایک ہٹ تلگو فلم Maryada Ramanna کے ری میک میں اجے دیوگن کے ساتھ کام کر نے سے بھی معذرت کر لی ہے جس میں ان کی جگہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا کو کاسٹ کیا گیا ہے۔کر ینہ کپور نے اس خبر کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ انھیںOnce Upon a Time in Mumbaai بے حد پسند آئی تھی یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنی دیگر مصروفیات میں سے خاص طو ر پر وقت نکال کر پروڈیوسر ایکتا کپور کو اس فلم کی ہیروئن بننے کیلئے ہاں کر دی ہے۔ Once Upon a Time in Mumbaai کے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2012میں کر دیا جائے گا جس میں اکشے کمار ایک ڈان کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔