تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

شہبازشریف دہشتگردوں کے نشانے پر، محکمہ داخلہ پنجاب کا انتباہ

جنگ نیوز -


لاہور...محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نشانہ بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف دہشت گرد گروپوں حیات اللہ افغانی، پیر عالم، کمانڈر عمران نور ولی اور فضل اللہ گروپ کو غیر ملکی خفیہ اداروں کی مالی مدد حاصل ہے۔ یہ دہشت گرد رمضان المبارک میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سینئر فوجی حکام اور مزار بی بی پاک دامن کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر افراد اور مزاروں کے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.