تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

سوئمنگ پول میں بنے اسٹیجپر منفرد میوزیکل کنسرٹ

جنگ نیوز -


لندن…سینٹرل مانیٹرنگ...بر طانیہ میں ایک عام سوئمنگ پول کے وسط میں با قاعدہ ا سٹیج بناکر ایک منفردمیوزیکل کنسرٹ کا اہتما م کیا گیا ۔ سوئمنگ پول کے پانی میں ڈائیونگ کرکے ورکرز نے مضبو ط ستونو ں کی بنیاد رکھ کر ایک چھو ٹا سا اسٹیج بنایا جس پربیک وقت 20 موسیقاروں نے وائلن ،با نسری اور دیگر اپنے سازینوں کے ساتھ مو سیقی سے خوبصورت سُر بکھیرے۔ اس مو قع پر مختلف افراد نے سوئمنگ پول سے باہر کر سیوں پر بیٹھنے کے بجائے پانی میں تیرتے ہو ئے اس کنسرٹ کے مزے لوٹے جو کہ اپنی مثال آپ تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.