تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکی سفیرکا سی آئی ڈی دھماکے کے شہداء کی یادگار کا دورہ

جنگ نیوز -


کراچی…امریکی سفیر کمرون منٹر کا کہنا ہے کہ سی آئی ڈی کے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی قربانیاں کراچی کے شہریوں کے پر امن مستقبل کے لئے ہیں جو کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ کراچی میں سی ائی ڈی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ ایک ہزار 800 پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی جنھوں نے 1982 سے ابتک اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں سی آئی ڈی ، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہاتے اور ان کی بہادروں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے اس موقع پر پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ پولیس، تحقیقاتی اداروں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.