1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کوہاٹ میں ٹرک سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد
جنگ نیوز -
کوہاٹ …کوہاٹ پولیس نے چیک پوسٹ پر چیکنگ دوران ایک ٹرک سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور چرس برآمد کرکے تخریب کاری کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔ ٹرک میں س وار دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کوہاٹ ٹنل کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر چیکنگ کا سلسلہ جاری تھا اس دوران ایک ٹرک سے 80 کلاشنکوف ، 39 پستول، 30 ہینڈگرنیڈ ، 18 رپیٹر، 32بندوقیں ،9 ہزار کاتوس، 20 کلوگرام چرس برآمد ہوئے۔ پولیس نے ٹرک میں سوار دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا ۔ دونوں ملزمان کو تھانہ بلی ٹاوٴن میں منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اسلحے سے بھرے ٹرک کو درہ آدم خیل کی جانب لے جارہے تھے۔