1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جنوبی کوریاکی صنعتی پیداوار میں کمی
جنگ نیوز -
سیول…جنگ نیوز… جنوبی کوریا میں صنعتی پیداوار جون میں سست روی کا شکار رہی۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کے شعبے میں غیرمعیاری کارکردگی کی وجہ سے صنعتی پیداوار متاثر ہوئی تاہم گذشتہ سال کے مقابلے میں پیداوار جون میں 6.4 فیصد اضافے کی حامل رہی جو مئی میں 8.1 فیصد تھی۔ کنزیومر سیل اور کارپوریٹ سرمایہ کاری مضبوط رہی۔ فیکٹریوں نے اپنی صلاحیت کے 82.5 فیصد تک پیداوار دی جو جون میں 1.1 فیصد اضافہ کی حامل رہی۔