1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کوئٹہ:سریاب روڈ پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ...کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرفائرنگ سے کم از کم 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے ایران جانے والے زائرین بس کے انتظار میں اڈے پر کھڑے تھے کہ گاڑیوں میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے بس کے انتظار میں کھڑے افراد پر فائرنگ کردی جس سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مسلح افراد بس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق حملے میں کلاشنکوف اور میگاروف پستولوں کا استعمال کیا گیا ۔