تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

قرض کی حد بڑھانے کے معاملے پر عوام امریکی صدر سے ناخوش

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... قرض کی حد بڑھانے کے معاملے پر عوام امریکی صدر سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بارک اوباما کی مقبولیت ایک مرتبہ پھر اپنی کم ترین سطح کو چھو رہی ہے، گیلپ کے عوامی سروے میں صدر بارک اوباما کی مقبولیت چالیس فیصد تک گر گئی ہے۔ جبکہ 7 جون کو انہیں پچاس فیصد عوام کی حمایت حاصل تھی۔ دیگر حالیہ سرویز میں اب بھی امریکی صدر کو ری پبلیکن حریفوں پر سبقت حاصل ہے۔ لیکن قرض کی حد بڑھانے کے معاملے پر بارک اوباما کو امریکی عوام کی ناراضگی کا سامنا ہے۔قرض کی حد بڑھانیکے معاملے پرعوام امریکی صدر سے زیادہ خوش نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.