1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
شام میں حکومت مخالف مظاہرے، 20 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
دمشق ... شام میں حکومت مخالف مظاہروں میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ،غیر ملکی خبر ایجنسی نے شام کے انسانی حقوق تنظیم کے حوالے سے بتایا کہ مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق ہلاکتیں شام کے شہرازقیہ،حما،حمص ،درعا،دیرالزور سمیت دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں میں ہوئیں، انسانی حقوق کے تنظیم نے کہا ہے کہ حکومت مخالف پر امن مظاہرین پر دن بھی فائرنگ کی جاتی رہی۔خبر ایجنسی کے مطابق دیر الزور میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 افراد کی ہلاکت کے بعد مختلف علاقوں میں مظاہرے شروع ہوئے۔