1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
مارک گراسمین جلد پاکستان کا دورہ کرینگے،امریکی محکمہ خارجہ
جنگ نیوز -
مارک گراسمین جلد پاکستان کا دورہ کرینگے،امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن…امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی نمایندہ برائے افغانستان اور پاکستان مارک گراسمین جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ،واشنگٹن میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک نوٹر نے بتایا کہ افغانستان و پاکستان کیلیے امریکی نمایندہ مارک گراسمین وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں، ترجمان نے کہاکہ مارک گراسمین دورہ ترکمانستان،قازقستان ،کرغزستان اور پاکستان میں ان ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔مارک ٹونر کا کہناتھاکہ مارک گراسمین کے دورے کا مقصد افغان مسئلے پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت کرنا ہے،مارک ٹونر نے کہا کہ مارک گراسمین پاکستان میں سینئر حکومتی حکام کے ملاقاتوں کے علاوہ چوتھی پاک افغان،امریکا کور گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔