تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کوئٹہ میں دہشت گردی،اسپنی روڈ پر فائرنگ11افراد ہلاک

جنگ نیوز -


کوئٹہ…کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 11افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک کار میں سوار چند مسلح افراد نے کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر ایک سوزوکی وین میں سوار افراد پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے، ان میں سے تین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سات افراد ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئے۔ واقعے کے زخمیوں کو بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی چل بسا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعہ کے بعدعلاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، دوسری جانب واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین ہسپتال پہنچ گئے اورواقعہ پر شدید احتجاج کیا، واقعہ کی مزید تحقیقات متعلقہ پولیس کررہی ہے۔تحفظ عزاداران کونسل نے واقعے کے خلاف40روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.