تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

فیصل آباد میں موسلا دھار بارش،موسم خوشگوارہوگیا

جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد میں گرمی اور حبس کے بعد موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ نوجوان اور بچے بارش کے مزے لوٹنے سڑکوں پر نکل آئے۔ فیصل آباد میں صبح گرمی اور حبس تھا تاہم ساڑھے بارہ بجے موسلادھار بارش شروع ہوگئی جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گرمی کے مارے نوجوان اور بچے بارش کے مزے لوٹنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ رمضان سے پہلے خریداری کے لئے گئے سستے بازاروں میں آئے ہوئے لوگ بھی بارش کے باعث وہیں پھنسے رہے۔ فیصل آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے بعد بارش نے شہر کا موسم خوشگوار کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.