1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی :گیس کی فراہمی کے باوجود کے ای ایس سی کی بے حسی جاری
جنگ نیوز -
کراچی…کے ای ایس سی اور یونین کے درمیان معاملات طے پاجانے اور گیس کی معمول کے مطابق فراہمی کے باوجود بجلی کمپنی کے طرز عمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور طویل اور غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب کردی ہے۔کے ای ایس سی کے ترجمان نے بتایا تھاکہ ادارے کو گیس کی فراہمی کے بعد لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ نصف کردیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق شہر کے صنعتی علاقوں کو لوڈ شیڈنگ سے چھوٹ حاصل ہے۔ گزشتہ روز گورنر ہاوس میں اجلاس کے بعد کے ای ایس سی کے، سی ای او تابش گوہر نے بھی میڈیا کو بتایا تھا کہ باقاعدہ بل ادا کرنے والے علاقوں میں 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی جبکہ سحر و افطار اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔تاہم کے ای ایس سی کے ان دعووٴں کے باوجود شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں نہ صرف دن میں بلکہ رات گئے بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو رات جاگ کر گزارنا پڑتی ہے۔۔ بعض علاقوں میں تو ہر دو گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔