تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی: امن بحالی کی کوششوں کے باوجودپرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -


کراچی ... کراچی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے امن بحالی کی کوششوں کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے،رات گئے اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی،گذشتہ روز بھی 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔کراچی میں وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کی موجودگی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے باوجود پرتشدد واقعات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے،رات گئے اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سے ایک شخص کی لاش مل،گذشتہ روز بھی اورنگی ٹاوٴن کے علاقے بنارس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ گلستان جوہر کے علاقے میں تنویر نامی شخص ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو ئے،جس کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے،، لانڈھی 89 اور خرم آباد کے علاقوں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے گل شاہ اور عمیر احمد ہلاک جبکہ دو بچے زخمی ہو ئے،ہفتے کے روز شیر پاوٴ کالونی میں بھی دو گروپوں نے ایک دوسرے پر دستی بموں اور کریکرسے حملے کیے۔جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ امن وامان کی بگٹرتی ہوئی صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس اور رینجرز نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔جس کے دوران متعدد افراد کو شعبے کی بنیاد پر حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.