تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ممبئی اورگردونواح میں موسلادھاربارش نے تباہی مچادی

جنگ نیوز -


ممبئی…بھارت کی ریاست مہاراشٹرمیں موسلادھاربارشوں نے تباہی مچادی۔پانی میں ڈوب کرایک شخص ہلاک ہوگیا۔ممبئی میں طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہے گئے۔شہرکے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں اورہزاروں افراد کواپنے کچے گھرچھوڑنے پڑے۔ضلع تھانے کے کئی علاقے اورتیس سے زائددیہات مکمل طورپرپانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص پانی میں ڈوب کرہلاک ہوگیا۔ضلع میں اب تک ڈھائی سو ملی میٹربارش ریکارڈکی جاچکی ہے۔علاقے میں واقعے دریا میں پانی کی سطح خطرے کی حد سے بلندہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات نے ممبئی اورگردونواح میں مزیدبارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔سیلاب سے لوگوں کوبچانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.