تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

اتوار کی چھٹی میں بھی بجلی کے بحران کی چھٹی نہ ہوسکی

جنگ نیوز -


لاہور…تھرمل پیداوار میں اضافے سے بجلی کے شارٹ فال میں کمی آئی ہے تاہم لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ جوں کا توں ہے۔ شہروں میں بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔پیپکوترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار چودہ ہزار ایک سو بیس میگا واٹ اور طلب سترہ ہزار چھ سو تینتالیس میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال کم ہو کر تین ہزار پانچ سو تئیس میگا واٹ کی سطح پر آ گیا۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ پیپکو کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو سات سو اسی میگا واٹ کی فراہمی جاری ہے۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار پانچ ہزار پانچ سو، اور تھرمل دوہزار باسٹھ میگا واٹ ہے۔ آئی پی پیز سے چھ ہزار تین سو تراسی جبکہ رینٹل پاور سے ایک سو اٹھہتر میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.