1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
لاس اینجلس : فلم اسپائی کڈز 4 ڈی کا ریڈ کارپٹ پریمیئر
جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... امریکا کے شہر لاس اینجلس میں بچوں کے لیے بنائی جانے والی فلم اسپائی کڈز 4 ڈی کا ریڈ کارپٹ پریمئیر ہوالاس اینجلس میں بچوں کے لیے بنائی جانے والی فلم اسپائی کڈز4ڈی کے ریڈ کارپٹ پریمئیر میں اداکارہ جیسیکا البا سمیت فلم کی کاسٹ اورڈائریکٹر robert rodriguezنے شرکت کی۔یہ بچوں کے سپر ہیروز پر مبنی چوتھی فلم ہے۔ اس فلم سیریز میں تمام اہم مسائل بچے ہی حل کرتے ہیں جو خفیہ رہ کرکام کرتے ہیں۔ فلم میں جیسیکا البا نے ایک ریٹائرڈ اسپائی کڈ کا کردار ادا کیا ہے جو اب ایک ماں بن گئی ہے۔ مگر ایک عالمی خطرے کے پیش نظر وہ دوبارہ ایکشن میں آجاتی ہے۔