تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس،حکومت اپوزیشن کی تیاریاں مکمل

جنگ نیوز -


اسلام آباد…قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔ آج کے اجلاس کے لئے دس نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے،،وزیر اعظم کی جانب سے ایوان کو حکومت اور عدلیہ کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پر اعتماد میں لیئے جانے کا امکان ہے،ایوان زیریں کا اجلاس شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہوگا ،،یہ قومی اسمبلی کا 33واں اجلاس ہوگا جو دو ہفتے تک جاری رہے گا اجلاس سے قبل ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا آج کے اجلاس کے لئے معمول کا ایجنڈا ترتیب دیا گیا ہے جس میں وقفہ سوالات، اپوزیشن کے دو توجہ دلاو نوٹس ،کے علاوہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن بل ایوان میں پیش کیا جائے گا،اسمبلی میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا سٹرکچر بورڈ بل بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ تر میمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اور اور سٹیٹ بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سہ ماہی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، اس اجلاس کو اس لئے اہم قرار دیا جارہا ہے کہ یہ حکومت اور عدلیہ کے درمیان حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی تناو کی صورتحال کے بعد منعقد ہورہا ہے،،حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اس صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے ، اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے اجلاس کے دوران عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہ کئے جانے کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.