2 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:46
سفارت کاروں پر پابندیاں ہٹانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،ٹونر
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. . .. . امریکی دفتر خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکی سفارت کاروں پر پاکستان کی جانب سے عائد سفری پابندیاں ہٹانے کیلئے پیش رفت کی جا رہی ہے ۔مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ ہفتے ایک واقعہ ہوا تھا جس کے بعد امریکی سفارت کاروں کے اسلام آباد اور پشاور کے سفر سے روک دیا گیا۔ مارک ٹونر کے مطابق امریکا نے اس بارے میں پاکستان پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے اور معاملے کو حل کرنے کی جانب پیش رفت ہورہی ہے۔ جس کے بعد سفارت کار ایک سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد اور پشاور کے درمیان سفر کرسکیں گے۔ اس سوال پر کہ کیا امریکا بھی پاکستانی سفارت کاروں پرپابندی عائد کرنے پر غور کر رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ اقدامات ہمیشہ زیر غور رہتے ہیں۔