تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:26

افغانستان:قندوز میں خودکش حملہ،3 سیکیورٹی گارڈز ہلاک

جنگ نیوز -


کابل…شمالی افغانستان کے شہر قندوز میں خودکش حملے میں تین پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ قندوز میں واقع ایک پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے دفتر کے باہر نامعلوم خودکش حملہ آور نے اپنی کار کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی گارڈز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور دس افراد زخمی ہوگئے ۔خود کش حملے سے پہلے حملہ آوروں اور گارڈز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ مقامی پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.