2 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:26
پیرو میں جادو کیلئے استعمال ہونیوالی 180انسانی کھوپڑیاں برآمد
جنگ نیوز -
لیما…پیرو کی پولیس نے ایک سو اسی انسانی کھوپڑیاں برآمد کرلیں ، ان کھوپڑیوں کو جادو ٹونے کیلئے استعمال کیا جانا تھا ، ایک اطلاع پر پولیس نے لیما شہر میں واقع مکان پر چھاپہ مارا ،اور وہاں موجود ایک شخص کو گرفتار کرلیا ،اس کا دعویٰ تھا کہ وہ مال، محبت اور صحت کے تمام مسائل جادو ٹونے اور کالے جادو سے ٹھیک کرتاہے،،اور یہ کام وہ صدارتی محل سے صرف چاربلاک کے فاصلے پر کررہا تھا ، پولیس عمارت کی حدود میں اتنی ساری انسانی کھوپڑیاں دیکھ کر حیران رہ گئی۔